(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں در اندازی مسلسل جاری،شمالی غزہ میں بلڈوزر سرحد کے پاس اکھٹے کرلیے،جنوبی غزہ میں مزاحمتی چوکی پر فائرنگ کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی زمین ہموار کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے،گزشتہ روز بھی ایسا ہی ایک واقع پیش آیا جب مقامی ذرائع کے مطابق مسلح اسرائیلی بلڈوزروں نے شمالی غزہ میں اسرائیلی فوجی چوکی سے حفاظتی باڑ کے پیچھے سے نکلے اور بیت حانون کے مشرق میں محدود پیمانے پر دراندازی کرتے ہوئے زمین ہموار کرنا شروع کردی۔
اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب میں خان یونس میں فلسطینی مزاحمتی پوسٹ پر فائرنگ شروع کر دی تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔