غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین میں بحالی اورامداد کا کم کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے UNRWA نے کہا ہے کہ ادارے کے پاس فنڈز کی شدید قلت ہے اگر فوری طورپر اقدامات نہیں کئے گئے تو ادارہ فلسطینیوں کی بحالی اور خواراک کی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہوگا
تفصیلات کے مطابق یونائٹڈ نیشن ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کو فنڈز کی شدید قلت کا سامنا ہے اگر رواں سال کے اختتام سے قبل اگر 1.2 بلین ڈالر کا کے فنڈ کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاسکا تو غزہ کے 715اسکول اپنے وقت پر نہیں کھل سکیں گے جس کے نتیجے میں پچاس ہزار سے زائد طلبا متاثر ہوں گے جبکہ خوراک کی فراہمی کا پروگرام بھی بری طرح متاثر ہوگا ۔
وا ضح رہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے بحالی غزہ ، بیت المقدس ، اردن ، لبنان اور شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کرتا ہے جس میں صحت اور تعلیم کی سہولیات کے ساتھ ساتھ خوراک بھی شامل ہیں