(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزیر صحت نے کہا ہے کہ قومی وبائی امراض کمیٹی نے شادی ہال نہ کھولنے اور مساجد کے اندر جمعہ کی نماز کو روکنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست میں مقامی نشریاتی ادارے کی جانب سے وزیر صحت مائی کیلاکا ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہےکہ قومی وبائی امراض کمیٹی نے اپنے اجلاس میں عالمی وباء کورونا وائرس کےپھیلاؤ میں اضافے کے باعث شادی ہالوں کو نہ کھولنے، اجتماعات کو روکنے اور موجودہ صورتحال کی بنیاد پر مساجد کے اندر جمعہ کی نماز کو روکنے کی سفارش کی ہے۔
وزیر صحت مائی کیلا نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث اسکولوں میں صورت حال وہی رہے گی تاہم حفاظتی اقدامات کولازمی اختیار کیا جائے۔