فلسطینی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ’’فیفا‘‘ کی جانب سے اپنے خصوصی اخراجات پر غزہ کی پٹی کے دس کھلاڑیوں کی تربیت اور ان کی ٹریننگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ فیفا کے وفد نے غزہ کی پٹی کا دورہ اسی مقصد کے لیے کیا ہے تاکہ وہ 10 کھلاڑیوں کو فائنل کرنے کے لیے فلسطینی حکام سے بات چیت کرے۔
ذرائع کے مطابق فیفا کا وفد مغربی کنارے سے ایریرز گذرگاہ کے راستےغزہ داخل ہوگا جس کے بعد وفد کے ارکان فلسطینی اسپورٹس فیڈریشن کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
فیفا کا وفد غزہ کی پٹی میں یرموک اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔ اس کے علاوہ خان یونس میں فٹ بال کے ایک مقامی مقابلے میں بھی اس کی شرکت متوقع ہے۔
خیال رہے کہ فیفا کی جانب سے فلسطین کے بیس کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے ایک ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
