• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی کشتیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، متعدد ماہی گیر زخمی

پیر 10-11-2014
in غزہ
0
plf fishermenwounded
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندر میں ماہی کرنے والے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی  اور کئی کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

غزہ سے مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سوموار کو علی الصباح صہیونی بحریہ نے رفح اور خان یونس کےساحل کے قریب سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کی۔صہیونی فوجیوں نے نہ صرف سمندر میں موجود کشتیوں کو نشانہ بنایا بلکہ ساحل پرکھڑی کئی کشتیوں پربھی اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں تباہ کردیا گیا۔

غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق صہیونی بحریہ کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو اسپتالوں میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ یہ دونوں ماہی گیر رفح کےقریب سمندر میں  دشمن فوج کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتیوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی رفح کی فضاء میں مسلسل نچلی پروازیں شروع کردی ہیں جس کے نتیجے میں مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں‌پر دو روز میں دوسرا حملہ ہے۔ گذشتہ روز بھی قابض فوجیوں نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پرفائرنگ کی تھی۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی کشتیوں پراس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ مصری ساحل سے واپس غزہ کی پٹی طرف بڑھ رہی تھیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.