(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس ترجمان کاکہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے نزدیک اسیران کا معاملہ سرخ لکیر ہے ، فلسطینی قیدیوں پراسرائیلی ریاست کی طرف سے کسی بھی حماقت کا ارتکاب سنگین جرم ہوگا اور اس کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوگی۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ترجمان فوزی برھوم نے اپنے حالیہ جاری ایک بیان میں صیہونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر اپنے مذمت کرتے ہوئے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ ہماری بہادر اسیر بہن بھائیوں کے ساتھ اسرائیلی ریاست کی طرف سے کسی بھی حماقت کا ارتکاب سنگین جرم ہوگا اور اس کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمن فلسطینی اسیران کے خلاف مسلسل حماقتوں کا مرتکب ہو رہا ہے، ان حماقتوں کے نتائج اور مضمرات کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوگی، ہمارے کے نزدیک اسیران کا معاملہ سرخ لکیر ہے۔ حماس اسیران کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور اسیران کے حقوق اور ان کے مطالبات کو قومی حقوق کے تناظر میں حل کرےگی اور اسیران کی رہائی کے لیے ترجیحی بنیادوں پرکوششیں جاری رکھے گی۔