• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی راکٹ حملوں سے یہودی کالونیاں لرز اٹھیں، راکٹ شکن نظام ناکام

پیر 12-03-2012
in غزہ
0
plf flooded
0
SHARES
0
VIEWS

plf flooded

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ یلغار کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بڑی تعداد میں یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے کیے ہیں جس کے نتیجےمیں یہودی بستیاں لرز اٹھی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کا غزہ کی سرحد اور یہودی بستیوں کے درمیان نصب خود کار راکٹ شکن نظام راکٹ حملے روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں القدس بریگیڈ اور ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے علاوہ کئی دیگر تنظیموں نے بھی راکٹ حملے کیے ہیں، جن سے یہودی آباد کاروں کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین نے اتوار کے روز غزہ کی ملحقہ کالونیوں”جیلات، زالیم، اسرائیلی فوجی اڈے اسدود،بئرسبع، یہودی کالونی فاکیم، اوریم، اور عسقلان میں 27 گراڈ اور نو ہاون طرز کے راکٹ فائر کیے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جب سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر تازہ جارحیت شروع کی ہے، القدس بریگیڈ کے جانثاروں نے دشمن کی تنصیبات پر ایک سو راکٹ فائر کیے ہیں، جس کے نتیجے میں اسرائیلی مکانات اور اسکولوں سمیت فوجی چھاؤنیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ادھرعوامی مزاحمتی کمیٹیز کے عسکری ونگ ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے بھی اسرائیلی تنصیبات پر درجنوں راکٹ حملےکیے ہیں۔ ناصر بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے اتوار کو130 ایم ایم توپ سے”سوخر” نامی اسرائیلی فوجی اڈے پر کاتیوشا راکٹ داغے، اس کے علاوہ عسقلان میں”گراڈ” طرز کے پانچ راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ اسدود اور بئرسبع کی کالونیوں میں مجاہدین کے داغے گئے راکٹ حملوں کے پھٹنے سے اسرائیلی فوج نے جانی ومالی نقصان کا اعتراف کیا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
ادھر اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی اور اسرائیلی کالونیوں کے درمیان نصب راکٹ شکن نظام ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے دیسی ساختہ راکٹ حملوں کی روک تھام کےلیےنصب کردہ سسٹم بری طرح فلاپ رہا ہے۔ سسٹم کو متحرک کرنے کے باوجود یہودی کالونیوں پر فلسطینیوں کے راکٹ حملے بدستور جاری ہیں۔

 

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.