• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

فلسطینی حکومت کی غزہ کے تمام بحران چار ہفتوں میں حل کرنے کی یقین دیانی

بدھ 07-01-2015
in غزہ
0
plf 4weeks
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی قومی حکومت کے سربراہ ڈاکٹر رامی الحمد اللہ نے ایک بار پھر جنگ سے تباہ حال محصور فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کے تمام بحران اگلے چار ہفتوں میں حل کرنے اور تعمیر نو کا کام فوری شروع کرنے کی دہانی کرائی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم رامی الحمد اللہ نے یہ یقین دہانی اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کےنائب صدر ڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق کے نام بھیجے گئے ایک مکتوب میں کی۔

ڈاکٹر ابو مرزوق نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر محنت مفید ابو شہلا اور وزیر برائے آباد کاری مفید الحساینہ نے انہیں وزیراعظم رامی الحمداللہ کا ایک تحریری پیغام پہینچایا۔ جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عبوری حکومت آئندہ چار ہفتوں کے اندر اندر غزہ کی پٹی کے تمام بحران حل کرلے گی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے غزہ کی پٹی کا دورہ کریں گے اور متاثرہ علاقوں میں تعمیر نوکی نئی شروعات کا اعلان کریں گے۔

وزیراعظم نے یقین دلایا کہ حکومت غزہ کی پٹی کے تمام ملازمین کی بلا امتیاز تنخواہوں کے اجراء کو یقینی بنانے کے ساتھ غٖزہ میں بجلی کے بحران کے حل، سیکیورٹی مسائل اور گذرگاہوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔

ڈاکٹر المرزوق نے بتایا کہ ان کی وزیراعظم الحمداللہ سے ٹیلیفون پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے فون پر بھی بات کرتے ہوئے آئندہ ہفتے غزہ کا دورہ کرنے اور غزہ کی پٹی کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.