عبرانی نیوزیب پورٹل’’وللا‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے اپنے طورپر غزہ کے گردو پیش کے علاقوں میں بڑی تعداد میں جنگلی درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پچھلے سال غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کی گئی جنگ کے بعد کیا گیا ہے۔
ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی محکمہ دفاع کی جانب سے غزہ کے مضافات کےعلاقوں میں شجرکاری سے غزہ کے قریب پڑنے والی یہودی کالونیوں کے یہودیوں کو مطمئن کرنا ہے جو اب تک صہیونی فوجیوں پر سیکیورٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا الزام عاید کرتے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شجرکاری سے جہاں فلسطینی مزاحمت کاروں کی گوریلا کارروائیوں کو روکنے میں مدد ملے بلکہ اسرائیلی فوجیوں کو سرحد کی نگرانی میں بھی آسانی ہوگی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
