فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اگست میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مرکزی گریڈ اسٹیشن کی ضروری مرمت کے بعد اسے دوبارہ تیار کرلیا گیا ہے۔ گریڈ اسٹیشن کی مرمت کے بعد غزہ میں توانائی کے بحران میں کمی کی توقع کی جا سکتی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں پاور جنرل کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر "ولید صائل” نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے متاثرہ گریڈ اسٹیشن کی ضروری مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد آزمائشی طور پر کچھ دیر کے لیے اس سے بجلی کی تیاری کی گئی ہے جس کے بعد گریڈ اسیٹشن پر بعض تکنیکی نوعیت کا کام کیا جا رہا ہے۔ آزمائشی پاور جنریشن میں گریڈ اسٹیشن کامیاب ہو گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انجینیر صائل کا کہنا تھا کہ آزمائشی طور پر گریڈ اسٹیشن سے ایک گھنٹہ کے لیے بجلی پیدا کی جاتی رہی ہے جو اس کی تیاری کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریڈ اسٹیشن کا ایک حصہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں تباہ ہو گیا تھا۔ امدادی ملکوں کے تعاون سے دو ہفتے کی دن رات محنت کے بعد اسے دوبارہ چالو کر لیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین