(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینیوں کی جانب سے منایا جانے والا حق واپسی مارچ 69 ویں ہفتے میں داخل ہو گیا۔غزہ کے شہریوں کی جانب سے پر امن ریلیوں اور احتجاج کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی شہریوں کی جانب سے قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف پر امن ہفتہ وار حق واپسی مارچ آج 69 ویں ہفتے میں داخل ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے شہری مکمل جوش و خروش سے آج کی ریلیوں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔غزہ کے شہری مختلف مساجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے جس کے بعد وہ اسرائیل کے خلاف پر امن ریلیاں نکالیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں غزہ کے شہریوں کی جانب سے قابض اسرائیلی ریاست سے اپنی زمین واپس لینے کے لیے حق واپسی مارچ کا آغاز ہوا تھا جو اب69 ویں ہفتے میں داخل ہو گیا ہے۔