غزہ کی پٹی میں بچوں نے ہفتے کے روز ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں اسرائیلی جیلوں میں ڈالے گئے پندرہ سالہ فلسطینی بچے خالد الشیخ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دسویں جماعت کے طالب علم 15 سالہ خالد الشیخ کو صہیونی حکام نے 25 دسمبر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی غیرقانونی طور پر تعمیر کردہ دیوار فاصل کے قریب سے حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد وہ مسلسل صہیونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہے۔
گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں بچوں نے اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی جس میں سیکڑوں بچوں نے شرکت کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
