مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عزیمت کی زندگی گذارنے والی فلسطینی دو شیزہ نسمہ الغولہ نے غزہ اسلامی یونیورسٹی سے ’’ایم اے‘‘ کا امتحان بہترین گریڈ کے ساتھ پاس کرلیا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ مجھے حصول علم میں مشکل پیش آئی مگرمیں اپنے مشن میں پرعزم رہی کیونکہ مجھے اس مقام تک پہنچنا تھا جہاں بینائی کی عظیم نعمت سے بہرہ ور لوگ پہنچ سکتے ہیں۔ میرے لیے ایم اے کا امتحان پاس کرنا اتنا بڑا امتحان نہیں تھا جتنا کہ نابینا ہونے کی وجہ سے اس کی تیاری تھی۔
نسمہ غزہ کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے نابینا ہونے کے باوجود اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میرا حصول تعلیم کا سفر یہاں پر ختم نہیں ہوا بلکہ میں مزید بھی تعلیم جاری رکھوں گی۔ بصارت سے محرومی میری منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
