(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) "غزہ” کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزارت داخلہ” غزہ میں سیکیورٹی فورسز کی ضرورت میں اضافے کے تحت 1000 نئی آسامیوں پر بھرتیوں کا آغاز کررہی ہے۔
وزارت داخلہ کی ویب سائٹ سے حاصل کردہ فارم کے تحت خواہش مند نوجوان مورخہ 24.09.2019 سے صبح آٹھ بجے سے مورخہ 28.09.2019 تک بھرتی کا فارم جمع کراسکتے ہیں، جسمانی فٹنس اور انٹرویوکے بعد کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جائیاگا۔