فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے ہفتے کو علی الصباح غزہ کی پٹی کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں پر خودکار بھاری اسلحے سے فائرنگ کی۔
نیول پولیس ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ مغربی غزہ کی پٹی میں ساحلی علاقے پر موجودہ فلسطینی ماہی گیروں پر صہیونی بحریہ کی جنگی کشتیوں سے شدید فائرنگ کی، تاہم اس سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے اسرائیلی بحریہ کی لڑاکا کشتیوں سے روزانہ کی بنیاد پر غزہ کے ساحل میں موجود فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی جاتی ہے۔ اسرائیل، ماہی گیری کی مسموحہ حدود میں بھی فلسطین مچھیروں کا پیچھا کرتا ہے۔ اسرائیل نے حال ہی میں مچھلیاں پکڑے کی حدود میں چھے ناٹیکل میل تک توسیع کر دی تھی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین