فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کے سرحدی علاقے رفح کے قریب مصری فوج کی گولہ باری سے ایک معمر فلسطینی خاتون زخمی ہوگئی اور کئی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
غزہ وزار صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ مصری فوج کی جانب سے ہفتے کے روز سرحدی شہر رفح میں سرنگوں کو مسمار کرنے کے لیے بمباری کی گئی۔ کئی غزہ شہرکے اندر آبادی میں گرنے سے کئی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ گولے کے شیل لگنے سے غزہ کی 63 سالہ اسمھان ابو طھ کے سرمیں معمولی زخم آئے ہیں جسے علاج کے لیے فوری طورپرمرکزی النجاراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ مصری فوج نے پچھلے چند ماہ سے غزہ کی پٹی میں سرنگوں کی مسماری کے لیے بمباری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ سرنگوں کی مسماری کے لیے مصری جنگی طیارے مسلسل نچلی پروازیں کررہے ہیں جس سے مقامی فلسطینی آبادی میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
رفح۔۔۔ مرکزاطلاعات فلسطین