(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 24 گھنٹوں میں 259 نئے مریضوں کی تصدیق کے بعدمتاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 8019 تک جا پہنچی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران محصور شہر غزہ میں عالمی وباء کورونا وائرس سے متاثرہ 2562 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے 259 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں جبکہ اس دوران کورونا کے 199 مریض صحت یاب ہوئے۔
غزہ کی پٹی میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8019 تک جا پہچنی ہے۔ 2908 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ 5074 مریض صحت یاب اور 37 وفات پا چکے ہیں۔