(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) محصور غزہ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی صیہونی ریاست نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 106 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کی تلاشی تفصیلات کے مطابق آج غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 470 دن مکمل ہوگئے تاہم غاصب صیہونی دشمن کی جارحیت تھم نا سکی اور چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے اسپتالوں نے 23 شہداء اور 83 زخمیوں کو وصول کیا۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ "ابھی تک کئی شہداء ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور کچھ لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں جن تک امدادی ٹیمیں اور سول ڈیفنس اہلکار رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔”
غزہ میں مسلسل جارحیت کے دوران انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔