• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

’غزہ پر حملوں میں اسرائیل کا ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال‘

اتوار 18-11-2012
in غزہ
0
plf chemia
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی جارحیت کے تسلسل میں بڑے پیمانے پر شہریوں کا جانی ومالی نقصان ہو رہا ہے، دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نےانکشاف کیا ہےکہ صہیونی فوج غزہ کی پٹی پر عالمی سطح پر ممنوعہ اور تباہ کن کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’’یونین آف ہیلتھ کیئر کمیٹیز‘‘(یو ایچ سی سی) کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں زخمی کئی بچوں کے دوران علاج کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد ملے ہیں۔ ایسے ہتھیار اور وسیع پیمانے پر تباہ کن اسلحہ عالمی سطح پر کسی بھی حالت میں جنگوں میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے لیکن اسرائیلی فوج عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے شہریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔ صہیونی فوج کے تازہ حملوں میں زخمی کئی بچے اور خواتین اسپتالوں میں لائی گئی ہیں، جن پر وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے، بمبوں اور میزائلوں کے باعث جلنے کے نشانات ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم’ یو ایچ سی سی‘ نے انسانی حقوق کی بڑی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او اور بچوں کے تحفظ کے ادارہ یونیسیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کے ہاتھوں ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کی ٹھوس بنیادوں پر تحقیقات کرے اور ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کے مرتکب صہیونی فوجیوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے۔
ادھر حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے اپنےایک تحریری بیان میں ہفتے کے روز بتایا کہ اسرائیلی فوج دانستہ طور پر شہری تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں صالح خاندان کے گھر پر بمباری سے یہ عیاں ہو گیا ہے کہ اسرائیل کا ہدف مزاحمت کارنہیں بلکہ سولین ہیں کیونکہ صہیونی جارحیت میں زیادہ تر شہید ہونے والے خواتین اور بچے ہیں جن میں کئی شہرخوار بچے بھی شامل ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.