• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 14 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر اسرائیلی سفاکیت سے سخت صدمہ پہنچا: گولڈسٹون

بدھ 30-09-2009
in غزہ
0
richard-goldstone
0
SHARES
0
VIEWS

richard-goldstone غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ رچرڈ گولڈ سٹون نے کہا ہے کہ گذشتہ برس غزہ کی پٹی پراسرائیلی حملے میں ہونے والی تباہی اور بربادی دیکھ کر انہیں سخت صدمہ پہنچا۔

 

اسرائیلی فوج نے دوران جنگ جس سفاکیت کا مظاہرہ کیا وہ ناقابل بیان ہے، اسے دیکھ کرخوف اور دہشت کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں انسانی حقوق تنظیم کے ایک اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے کیا۔ گولڈ سٹون نے کہا کہ غزہ جنگ کی تحقیقات کرنے پراسرائیلی ذرائع ابلاغ اور صہیونی حکومت کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا، اس کے علاوہ انہیں بذریعہ ڈاک بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوتے رہے ہیں۔ تاہم کسی کی جانب سے انہیں ذاتی طور پرتنقید کا نشانہ بنائے جانے سے ان کی تحقیقاتی کوششوں پرکوئی اثر نہیں پڑتا۔ اقوام متحدہ کے مندوب کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پرغزہ کی جنگ میں اسرائیل کی جانب سے جنگی جرائم کے ارتکاب کے ثبوت سامنے رکھ کر اسرائیل کے خلاف سنگین کارروائی کی ضرورت ہے، اور یہ بات جانچنے کی ضرورت ہے کہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیوں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں ان کے قیام کے دوران پولیس کی طرف سے تحقیقاتی امور میں رکاوٹیں پیدا کرنے الزامات بے بنیاد ہیں۔ فلسطینی حکومت نے ان کے ساتھ جنگ سے متعلق تحقیقات میں بھرپور تعاون کیا۔ البتہ اسرائیل کی جانب سے نہ صرف جنگی تحقیقات میں تعاون نہیں کیاگیا بلکہ ان کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔ اس موقع پر اسلحہ کےامور کے ماہر کرنل ٹرائفس نے کہا کہ اسرائیل نے دوران جنگ تباہ کن ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا، دوران جنگ استعمال کیے گئے خطرناک بمبوں کی علامات اب بھی شہریوں کے جسموں پرموجود ہیں جو ان کے جسم میں ٹائم بم کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.