روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ:- فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں اچانک کرونا کے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ مریضوں میں 4 قرنطینہ مراکز سے باہر سے سامنے آئے ہیں جب کہ گذشتہ روز قرنطینہ مراکز میں موجود 5 فلسطینیوں کے کرونا کے شکار ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کرونا کے 558 مشتہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں مجموعی طور پر کرونا کے 41 کیسز ہوچکے ہیں۔ان میں سے 37 مریض بیرون ملک سے آنے کے بعد قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے ہیں۔
ادھر غزہ کی پٹی میں حکام نے کرونا کی وبا کے اچانک تیزی کے ساتھ پھیلنے کے بعد 48 گھنٹے کے لیے غزہ میں کرفیو لگا دیا ہے۔