(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید اکتیس شہریوں کے عالمی وباء سے متاثرہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہرغزہ میں مزید 31 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے، غزہ میں قائم قرنطینہ مراکز میں مشتبہ کورونا مریضوں کی تعداد 2334 ہوگئی ہے یہ تمام بیرون ملک سے لوٹنے والے شہری ہیں جبکہ مقامی سطح پر میل جول سے 520 افراد کے کرونا کا شکار ہونے کا شبہ تھا جس کے بعد ان افراد کو بھی قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔
غزہ کی پٹی میں رواں سال مارچ کے بعد اب تک 221 فلسطینی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ ان میں سے 72 صحت یاب ہوچکے ہیں جن کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 146 ہے۔ متاثرین میں 109 بیرون ملک سے آنے والے جب کہ 37 مقامی شہری جو کرونا کے مریضوں سے میل جول سے وبا کا شکار ہوئے ہیں شامل ہیں۔