• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں چار مقامات پر اسرائیلی فضائی حملے

جمعہ 06-05-2016
in غزہ
0
0Pala1256
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے تین روز سے جاری حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں چار مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں جب کہ صہیونی فوج غزہ میں باربار درندازی کر رہی ہے۔ دوسری جانب مزاحمت کاروں نے ہاون راکٹوں سے دشمن پر حملے کیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام تک اسرائیلی فوج نے غزہ میں رفح کے مقام پر چار فضائی حملے کیے۔ مشرقی رفح، شمالی بیت حانون اور شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج 100 میٹر تک اندر داخل ہوئی اور توپ خانے سے بھی فلسطینی علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب مجاھدین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو ہاون راکٹوں سے سخت جواب دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ایف 16 بمبار طیارے نے مغربی رفح میں مزاحمتی فورسز کے ایک مرکز پر میزائل حملے کیے ہیں، جہاں سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دیے ہیں۔

مشرقی غزہ میں الفخاری کے مقام پر اسرائیلی فوج نے توپ خانے سے گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ جنوبی غزہ میں خان یوس شہرمیں بھی اسرائیلی فوج نے حملے کیے ہیں۔

قبل ازیں فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ایف 16 جنگی طیاروں نے مشرق رفح میں ابو الراس کےمقام پر ویران علاقے میں تین بم گرائے ہیں۔ زور دار دھماکوں سے پورا شہر ہل کر رہ گیا، تاہم میزائل ویران علاقے میں گرنے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مشرقی رفح سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی شام اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں 100 میٹر اندر داخل ہوگئیں اور قریبی علاقوں پر توپوں سے گولے داغے۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر ہاون راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ میں چار مقامات پر اسرائیلی فضائی حملے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.