غزہ کی پٹی میں پولیس کے ترجمان ایمن البطنیجی نے خبر رساں ایجنسی’’اناطولیہ‘‘ کو بتایا کہ جنوب مشرقی غزہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک 55 سالہ فلسطینی کو قتل کردیا۔ کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوا کہ آیا یہ جرائم پیشہ افراد کی کارروائی ہے یا اس کے پس پردہ سیاسی محرکات ہیں؟۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین