(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) "غزہ” میں نئے اسپتال کی تعمیر کیلئے سامان آج "کرم ابو سالم "تجارتی گزرگاہ سے "غزہ” پہنچےگا۔
غزہ کے طبی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک اور اسرائیل کے درمیان مصر ی حکام کی معاونت سے ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد قطری حکومت کی مالی معاونت سے ایک "اسٹیٹ آف دی آرٹ” اسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں طبی سامان ،انفرااسٹریکچر اور ماہرین کی فراہمی ایک امریکی تنظیم کی جانب سے کی جارہی ہے جس میں دنیا بھر سے ماہرین رضاکارانہ طورپر مظلوم فلسطینیوں کے علاج ومعالجہ کیلئے آئیں گے۔
اس سال کے آغازمیں "غزہ” میں "قطر”کی تعمیر نوکمیٹی کے سربراہ "سفیرمحمد العمادی” نے کہا تھا کہ قطری کمیٹی "غزہ” میں صحت کے شعبے کی بہتری کےلئے امریکی انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون سےغزہ کی سرحد کے قریب 40 دونم پرمحیط اسپتال پر کام شروع کرے گی۔