• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 15 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ میں قابض اسرائیلی جنگ سے سترہ سو طبی عملہ شہید

زقوت نے بتایا کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ مریضوں کو بچایا جا سکے لیکن تباہ شدہ ہسپتالوں کی بحالی میں ایک طویل وقت لگے گا۔

ہفتہ 11-10-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں قابض اسرائیلی جنگ سے سترہ سو طبی عملہ شہید
0
SHARES
39
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں ہسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل محمد زقوت نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ نسل کشی کی جنگ کے نتیجے میں غزہ میں صحت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور اس نے اپنے سترہ سو ماہر ڈاکٹروں اور نرسوں کو کھو دیا ہے۔

محمد زقوت نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ نظامِ صحت اس وقت بدترین بحران سے دوچار ہے۔ ہزاروں زخمی اب بھی ہسپتالوں میں علاج کے منتظر ہیں جبکہ طبی عملہ شدید تھکاوٹ اور وسائل کی کمی کے باعث اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ مریضوں کو بچایا جا سکے لیکن تباہ شدہ ہسپتالوں کی بحالی میں ایک طویل وقت لگے گا۔زقوت کے مطابق مریضوں کی تعداد ہزاروں میں ہے لیکن کینسر، ذیابیطس اور حاملہ خواتین کے علاج کے لیے ضروری ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ طبی عملے نے فوری طور پر بنیادی ادویات، طبی سامان اور ایکسرے و دیگر تشخیصی آلات کے لیے درکار مواد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ زقوت نے امید ظاہر کی کہ اگر حالات سازگار رہے تو کل تک ہسپتالوں میں کچھ بنیادی سامان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے جاری محاصرے اور امدادی سامان کی ترسیل میں رکاوٹوں نے صحت کے پورے نظام کو مفلوج کر دیا ہے اور غزہ کے مریض اس وقت بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

Tags: صہیونیئزمطبی عملہقابض اسرائیلی جنگنسل کشی کی جنگ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.