(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کے حملوں میں میں مزید انیس فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ شہر کے مختلف علاقوں میں سفاکانہ حملے جاری ہیں۔
صبح سے اب تک ظالم فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں انیس فلسطینی شہید ہو گئے جن میں سے پندرہ شہادتیں صرف غزہ شہر میں ہوئیں۔ صیہونی فوج نے تازہ حملوں میں پناہ گزین کیمپ سمیت مختلف رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا،امداد کے منتظر تین فلسطینی بھی جابر فوج کی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔