اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ اور اسلامی جہاد کے مرکزی رہنمائوں پر مشتمل ایک اہم اجلاس گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدراسماعیل ھنیہ کی رہائش گاہ پر ہوا۔
دونوں جماعتوں کے رہ نمائوں نے مشترکہ اجلاس میں فلسطین کے اندروی معاملات پر غور وغوخ کیا۔ بالخصوص دونوں جماعتوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، قومی مفاہمت، بیت المقدس اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے مسئلہ فلسطین پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں جماعتوں نے فلسطینیوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹںے کےلیے مل کرکام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں نے صہیونی ریاست کےخلاف آزادی کے لیے مسلح جہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں جماعتیں فلسطینیوں کے حقوق کی پشتیبانی کرنے والے ممالک کے ساتھ اپنے روابط اور تعلقات کو مزید مستحکم کریں گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
