فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں عبسان الکبیر کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک سترہ سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوجیوں نے مشرقی عبسان میں اس وقت فائرنگ کی جب فلسطینی شہری اپنے کھیتوں میں کاشت کاری میں مصروف تھے۔ فائرنگ کی زد میں آکر سترہ سالہ ابراہیم ابو طیر زخمی ہوگیا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ابو طیر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوجیوں نے سرحدی باڑ کے قریب کاشت کاری میں مصروف دسیوں فلسطینیوں کو فائرنگ سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔ خیال رہے کی خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اب روز کا معمول بن چکی ہے۔ پچھلے پانچ ہفتوں سے روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینی کاشت کاروں پر فائرنگ کی جاتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
