غزہ پر مسلط محاصرے کے خاتمے کے لئے قائم قومی کمیٹی نے اتوار کے روز رفح بارڈر کے نزدیک ایک احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دیا اور غزہ پر مسلط اسرائیلی محاصرے میں مصری کردار کے خلاف احتجاج کیا۔
کیمپ کے باہر کی جانیوالی ایک نیوز کانفرنس میں حماس کے سینئر عہدیدار حماد الرقب نے کہا ہے کہ رفح بارڈر کی بندش کی وجہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی مراسم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
الرقب نے کہا کہ محاصرے نے غزہ کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے اور طبی سامان کی قلت کی وجہ سے مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا کہ وہ 2006ء میں غزہ پر مسلط محاصرہ توڑنے کی قرارداد پر عمل درآمد کریں اور بین الاقوامی برادری غزہ کی عوام کی مشکلات کو آسان کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔