مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ناصر صلاح الدین بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میںبتایا گیا ہے کہ تنظیم کاایک کارکن ٹریننگ کے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔ تاہم واقعے کی وجہ معلوم نہیںہوسکی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کو علی الصباح جنوبی غزہ میں رفح کے علاقے میں ایک تربیتی کیمپ میں پیش آیا۔ تنظیم نے مزاحمت کار وائل منصور کی شہادت پر گہرےدکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ناصر بریگیڈ نے بیان میں صہیونی ریاست کے ظالمانہ قبضے کے خلاف مسلح جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا کہ وائل منصور شہید نے قوم اور وطن کی آزادی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کو صہیونی ریاست کےخلاف جدوجہد کرنے والے مزاحمت کاروں کا بیس کیمپ
سمجھا جاتا ہے،جہاں مختلف مزاحمتی تنظیموں کے کارکن غاصب دشمن کے خلاف اپنے دفاع کے لیے تربیتی سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
