اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مزاحمت کاروں نے سن 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے شہر عسقلان پر گزشتہ شام دو راکٹ داغے ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ سٹی سے برسائے گئے دونوں راکٹ اشکلون کے علاقے میں آ کر گرے۔
عبرانی ریڈیو کے مطابق اس راکٹ حملے میں کسی صہیونی فوجی یا شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ اسی طرح کسی بڑے مالی نقصان کی خبر بھی نہیں آئی۔
یاد رہے کہ غزہ کی فلسطینی حکومت اور اسرائیل کے مابین دو طرفہ امن معاہدہ طے ہے تاہم سن 2005ء میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فورسز کے غزہ سے انخلاء کے بعد سے اسرائیلی فورسز ائے روز غزہ پر بمباری اور بری دراندازی کرتی رہتی ہیں۔ سن دو ہزار کے آٹھ کے آخر میں کی گئی 23 روزہ غارت گری سمیت ان حملوں میں اب تک ہزاروں اہل غزہ کو شہید کیا جا چکا ہے۔
اسرائیلی حملوں کے جواب میں غزہ سے بھی گاہے بگاہے اسرائیل پر ایک دو راکٹ برسائے جاتے رہتے ہیں تاہم ان راکٹوں کو جواز بنا کر صہیونی فوج دوبارہ غزہ پر خوفناک بمباری کا جواز تلاش کر لیتی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین