غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے باعث وہاں کا واحد بجلی گھر ایندھن کی قلت کے باعث بند پڑا ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے دوران ایک گھر میں جلائی جانے والی شمع کے گرنے سے سارے گھر میں آگ لگ گئی
اور اس آتشزدگی میں ایک فلسطینی بچہ جاں بحق اور اس کی والدہ اور بہن شدید زخمی ہوگئے ہیں
فلسطینی ذرائع نے بتایا البغدادی خاندان کےگھر میں آگ اس وقت لگی جب علاقے میں بجلی بند تھی اور بریج کیمپ میں واقع اس گھر کے مکینوں نے روشنی کے لیے شمع جلا رکھی تھی۔ جس کے گرنے سے گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ میں ڈیڑھ سالہ بچی جھلس گئی جبکہ ان کے چھبیس سالہ والد عبد الفتاح بھی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
بچی اور اس کے باپ کو غزہ سٹی کے شفا ہسپتال لے جایا گیا جہاں بچی کی جان شدید خطرے میں ہے۔ غزہ کی پٹی میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہنے کی سبب بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔ غزہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین