اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہروں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے درمیان تجارتی رہداری "کرم ابوسالم” دو طرفہ ٹریفک کے لیے اچانک کھول دی جس کے بعد ایندھن اور دیگر سامان سے لدے کئی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے پیر کی غزہ کے جنوب مشرق میں رفح کے قریب سے مغربی کنارے کو ملانے والی گذرگاہ کرم ابو سالم کو کھولا گیا۔ گذرگاہ کو گذشتہ اتوار کے روز بند کیا گیا تھا، تاہم اس دوران جزوی طور پر گیس اور تیل کی سپلائی بحال رہی تھی البتہ دیگر اقسام کی ٹریفک بند کردی گئی تھی۔
خیال رہے کہ کرم ابوسالم گذرگاہ غزہ اور مغربی کنارے کو تجارتی طور پر ملانے والی واحد گذرگاہ ہے جس پر اسرائیلی فوج کا قبضہ ہے۔ یہ گذرگاہ جمعہ اور ہفتے کے روز مستقل طور پر بند رکھی جاتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
