فلسطین کے حصے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کا نصب کردہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ساتھ فلسطینی نو عمر لڑکے زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطین کی میڈیکل سروسز کے عملے نے ’’مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہ واقعہ السلام کالونی میں پیش آیا۔
ذرائع کےمطابق اس دھماکے میں زخمی ہونے والے سات لڑکوں میں سے چھ کا تعلق الشاعر خاندان سے تھا، زخمیوں کو ابو یوسف النجار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق زخمی ہونے والوں میں دس سالہ عوض طلال الشاعر کو معمولی زخم آئے ہیں، پانچ اور چھ سال کے دو بھائیوں عثمان اور محمد امین الشاعر کو درمیانے درجے کے زخم آئے۔ اسی طرح زخمی ہونے والوں میں سات اور نو سال کےدو بھائی انور اور محمود عواد الشاعر بھی شامل ہیں۔
زخمی ہونے والے نو سالہ عبد الرحن قشطہ کو درمیانے درجے کے زخم آئے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین