• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ:صحافیوں کی حفاظتی جیکٹ پر پابندی اسرائیل کی صحافتی دہشت گردی قرار

ہفتہ 23-04-2016
in غزہ
0
0Pala1111
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی پریس کلب اور صحافتی برادری کی جانب سے صحافیوں کے لیے بلیٹ پروف جیکٹیں غزہ لانے پر عائد کی گئی حالیہ پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی صحافتی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

غزہ میں پریس کلب کی جانب سے اسرائیلی حکام کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے سے غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے لیے بلیٹ پروف جیکیٹں داخل نہیں کی جاسکتی ہیں۔

پریس کلب نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے صحافیوں کو بلیٹ پروف جیکٹوں سے محروم رکھنے کی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی ریاست پر فیصلہ تبدیل کرانے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکام نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں انتہائی مشکل حالات میں کام کرنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لیے حفاظتی جیکٹ غزہ لے جانے پر پابندی عائد کردی تھی جس پر مقامی صحافتی، عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی قومی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اسرائیل کے اس اقدام کو صحافیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی دانستہ سازش قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں یہ اطلاع ملی ہے کہ اسرائیل نے صحافیوں کے استعمال میں حفاظتی جیکٹوں کے غزہ لے جانے پرناروا پابندی عائد کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کی حفاظتی جیکٹوں کی غزہ کو ترسیل بند کرنا بین الاقوامی صحافتی آزادیوں اور بنیادی حقوق کی سنگین پامالی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک نئے حکم نامے میں کہا گیاہے کہ غزہ کی پٹی میں صحافیوں کو دی جانے والی بلٹ پروف جیکٹوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسرائیلی حکام کی جانب سے یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب دوسری جانب پچھلے کچھ عرصے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی صحافی زخمی ہوچکے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں عوامی اور ابلاغی حلقوں کی جانب سے بھی اسرائیلی فوج کے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کو زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی سازش قرار دیا گیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ:صحافیوں کی حفاظتی جیکٹ پر پابندی اسرائیل کی صحافتی دہشت گردی قرار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.