غزہ کی فلسطینی حکومت نے عرب سمٹ کے پہلے سیشن میں مسئلہ فلسطین کے لئے مثبت اقدامات پیش کرنے پر قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ ال ثانی کا خیر مقدم کیا۔
ہفتہ وار میٹنگ کے بعد جاری بیان میں فلسطینی حکومت نے مقبوضہ یروشلم کے لئے ایک ارب ڈالر کے فنڈ کے قطری مطالبے کی تعریف کی گئی۔
حکومت نے شیخ حماد کی تجویز کا بھی خیرمقدم کیا جس کے مطابق قاہرہ میں ایک منی سمٹ منعقد کر کے فلسطینی جماعتوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے لئے خصوصی اقدام اٹھانے کی تجویز پیش کی تھی۔
حکومت نے اپنے حریفوں کے ساتھ ایک مفاہمتی معاہدہ کرنے کی خواہش پر زور دیا جس میں ناگزیر فلسطینی اقدار اور حقوق کی حفاظت کی جائے گی۔
انہوں نے سمٹ کی قراردادوں پر عمل کرنے کے لئے خاص طریقہ کار ڈھونڈنے کی ضرورت پر زور دیا خاص طور ہر فلسطینی قیدیوں اور اسرائیل کے غزہ کے محاصرے معاملوں پر قراردادوں پر عمل پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوگان کا اگلے مہینے غزہ کے دورے کے ارادے کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے ترکی کی حکومت کے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں کردار کو بھی سراہا۔ حکومت نے ترکی حکومت کے اسرائیل سے امدادی کشتی پر حملے پر معذرت کرنے اور نقصان کا ازالہ کرنے کے مطالبے اور غزہ کے لوگوں کا محاصرہ ختم کرنے کے مطالبے کو سراہا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین