• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

عبد الرحیم کا بیان اتھارٹی کے غزہ محاصرے میں ملوث ہونے کی دلیل ہے: فلسطینی حکومت

اتوار 12-08-2012
in غزہ
0
plf abdul rahem
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ کی فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہر نونو کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کے ایوان صدر کے سیکرٹری جنرل طیب عبد الرحیم کی جانب سے غزہ کی زیر زمین سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے مصر کی مدد کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ غزہ کے محاصرے میں بھی فلسطینی اتھارٹی ملوث رہی ہے۔

طاہر نونو نے ذرائع ابلاغ کے لیے جاری اپنے بیان، جس کی ایک کاپی ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بھی موصول ہوئی، میں کہا کہ طیب عبد الرحیم نے یہ بیان قومی مفاد کو چھوڑ کر صرف پارٹی کے انتہائی محدود مفاد کے لیے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے خفیہ ہاتھ ہیں جو غزہ کی فلسطینی حکومت کے مصر سے تعلقات کو خراب کرنے اور غزہ کو دی گئی مصری سہولیات ختم کرنے کے درپے ہیں۔

قبل ازیں طیب عبد الرحیم نے ہفتے کی شام بیان دیا تھا کہ مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی لگ بھگ 12 کلومیٹر پر مشتمل غزہ اور مصر کی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے زیر زمین کھودی گئی سرنگوں کو ختم کرنے کے لیے مصر کی بھرپور مدد کریگی۔ عبد الرحیم کا کہنا تھا کہ ان سرنگوں کی وجہ سے غزہ میں فلسطینی تقسیم میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے بہ قول سرنگوں کی وجہ سے فلسطینی وحدت کے ساتھ ساتھ مصر کی سکیورٹی بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.