(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )صہیونی نیوی نےفلسطینی ماہی گیروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ مقررکردہ حدودمیں رہتے ہوئے مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے۔
فلسطین فشرمین فورم کے سربراہ نے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے ساحل پر صیہونی نیوی کی چار پٹرولنگ بوٹس نے فلسطینی ماہی گیروں پر ابلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو کشتیاں تباہ ہوگئی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہی ہوا۔
انھوں نےبتایا کہ صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں پرفائرنگ روزکا معمولی بن گیا ہےگزشتہ ایک سال کے دوران صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک ماہی گیرشہید جبکہ متعدد زخمی اور درجنوں کشتیاں تباہ ہوچکی ہیں۔