(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے رات بھر غزہ کے مختلف مقامات پر مزاحمتی تنظیم کے مراکز پر بمباری کی جس کےنتیجے میں متعدد عمارات تباہ ہوگئیں۔
صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے گزشتہ روز غزہ سے اسرائیل میں چھوڑے گئے آتشگیر غباروں سے ہونے والی تباہی کے جواب میں فلسطینی مسلح مزاحمتی تحریک حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈ کےمختلف مراکز کو مزائلوں سے نشانہ بنایا تاہم حملوں میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
صیہونی طیاروں نے شہر کے مشرقی میں تباہ شدہ رفح بین القوامی ایئرپورٹ کے اطراف اور زرعی زمینوں پر بھی متعدد میزائل داغے لیکن اس میں بھی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز غزہ سے اسرائیل میں آتشگیر غباروں اور پتنگوں کے ذریعے 30 سے زائد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی ،عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ان حملوں میں اسرائیلی زرعی زمینوں سمیت صیہونی غیر قانونی آبادیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔