غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے گزشتہ 14سال سے جاری غزہ کے غیرقانونی محاصرے کے خلاف گزشتہ سال سے شروع ہونے والی "گریٹ ریٹرن مارچ ” حق واپسی کے احتجاج کے دوران اسرئیلی اسنائپرز جان بوجھ پر فلسطینی مظاہرین کی ٹانگوں کو ہائی ولاسٹی ڈم ڈم راونڈ ز(ایسی گولی جو انتہائی طاقت ورشمار کی جاتی ہے جو ہدف پر پہنچنے کے بعد پھٹی ہے جس کے بعد بہت بڑا زخم پید اکرتی ہے جس کا زخم بڑھتا ہی جاتا ہے ،اس گولی کا جنگوں میں استعمال پر سخت پابندی ہے ) سے نشانہ بنارہے ہیں جس کے بعد غزہ میں بہت بڑی تعداد معذور ہورہی ہے ۔غزہ میں پلاسٹک اور ری کنسٹریکٹیوسرجری کے سربراہ ڈاکٹر نافذ ابو شعبان نے اس حوالے سےبتایا ہے کہ گزشتہ سال 28 مئی سے جاری حق واپسی کی تحریک میں اسرائیلی اسنائپرز نے 12،871مظاہرین کو زخمی کیا جس میں سے 8،598 ہائی ولاسٹی ڈم ڈم راونڈز کا شکار ہیں۔واضح رہے صیہونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی ہے ۔