اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ شام غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا تھا جو جزیرہ نما النقب میں گر کر پھٹا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی سے جنوبی فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں ’’شاعر ھنیگیو‘‘ کالونی کے قریب گرا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔راکٹ حملے کے بعد علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے خطرے کے الارم بجائے گئے جس کے بعد سدیروت اور دیگر علاقوں میں یہودی محفوظ پناہ گاہوں میں چلے گئے تھے۔