غزہ میں مشرقی سرحد کے قریبی شہر دیر بلح کے علاقے وادی سلقا میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم از کم چار فلسطینی بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
دھماکہ خیز مواد کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔
غزہ کی فلسطینی حکومت کے میڈیکل ذرائع نے بتایا ابو محارب خاندان کے چار بچے غزہ کی مشرقی سرحد سے لگ بھگ ایک کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تھے کہ دھماکہ خیز مواد کی زد میں آ گئے۔ بچوں کی عمریں سات سال سے کم تھیں جنہیں الاقصی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ ان بچوں کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ ان بچوں کے جسموں کے اوپر والے حصے دھماکہ خیز مواد کے ذرات سے متاثر ہوئے ہیں۔ بالخصوص ان کے چہروں اور پیٹ وغیرہ پر زیادہ زخم آئے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین