غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کا ایک نوجوان کمانڈر جنوبی غزہ میں جہادی مہم کے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبسان الکبیر میں ایک تربیتی مشق کے دوران مجاھد محمد ابراہیم قدیح سرنگ میں حرکت قلب بند ہونے سے جام شہادت نوش کرگئے۔
ادھرغزہ کی پٹی میں وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 سالہ ابراہیم قدیح جنوبی غزہ میں خان یونس میں ایک فوجی پریڈکے دوران جام شہادت نوش کرگیا۔