• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

حماس نے بین الاقوامی ’’رفح گذرگاہ‘‘ کا کنٹرول سنھبال لیا

ہفتہ 12-01-2019
in غزہ
0
حماس نے بین الاقوامی ’’رفح  گذرگاہ‘‘ کا کنٹرول سنھبال لیا
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے غزہ کی پٹی کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح سے سرکاری اہلکاروں کے ہٹائے جانے کے بعد غزہ کی حکمراں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے گذرگاہ کا کنٹرول سنھبال لیا ہے۔ دوسری جانب حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں کے ہٹائے جانے کےبعد بند کی گئی رفح گذرگاہ جلد ہی کھول دی جائے گی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ مصرنے رفح گذرگاہ دو طرفہ آمد روفت کے لیے کھونے کی یقین دھانی کرائی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ رفح گذرگاہ کب کھولی جائے گی۔

غزہ کے دورے پرآئے مصری سیکیورٹی وفد کےساتھ ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں حماس رہنما کا کہنا تھا کہ مصری حکام کے ساتھ رفح گذرگاہ کے کھولے جانے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ مصری بھائیوں نے معمول کے مطابق رفح گذرگاہ کو دو طرفہ آمدو ورفت کے لیے کھولنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو آگے بڑھانے اور فلسطینی دھروں میں مصالحتی کوششوں پربھی بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مصری انٹیلی جنس کے فلسطین کے امور کے انچارج میجر جنرل احمد عبدالخالق کی قیادت میں ایک وفد غزہ پہنچا تھا جس نے حماس اور فتح کے مقامی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ اس وفد کی آمد کا مقصد حماس اور فتح میں ان دنوں جاری کشیدگی کم کرنا اور غزہ کی پٹی میں امن وامان اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کو آگے بڑھانا ہے۔

ادھر جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما طلال ابو ظریفہ نے ایک بیان میں کہا کہ مصری حکام نے انہیں رفح گذرگاہ سے معمول کے مطابق مسافروں کی آمدو رفت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Tags: اسرائیلبین الاقوامیجنگ بندیحماسرفحغزہفلسطینکشیدگیگذرگاہمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.