• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

جنگ سے بچنے کے لیے اسرائیل غزہ کا محاصرہ ختم کرے:بان کی مون

جمعرات 02-10-2014
in غزہ
0
plf toavoidwar
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے اسرائیل کی جانب سے پچھلے کئی سال سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے معاشی محاصرے سے بار بار جنگ کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے۔

 

اسرائیل مسلسل جنگوں سے بچنے کے لیے غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل نے یہ بات نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات میں کہی۔ بعد ازاں بان کی مون کے دفترسے جاری ہونے والے ایک بیان میں‌ بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ایک بند کمرے میں‌ ہوئی۔ اس موقع پر عالمی ادارے کے سربراہ نے اسرائیلی وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی پر عاید اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ کریں تاکہ مستقبل میں جنگ سے بچا جا سکے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اسرائیل کو حقیقی معنوں میں سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے مگر غزہ کی پٹی کی معاشی ناکہ بندی کا خاتمہ امن کی ضمانت فراہم کر سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے نیتن یاھو سے ملاقات کے دوران مقبوضہ عرب علاقوں میں اسرائیل کی توسیع پسندی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہوں‌ نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے مابین مذاکرات کے جلد از جلد شروع کیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو اور بحالی کے سلسلے میں جاری پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ بان کی مون نے فلسطینی اتھارٹی، اقوام متحدہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے معاہدے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تعمیر نو کے پروگرام پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر نہیں‌ ہو گی اور اسرائیل غزہ کی پٹی میں تعمیراتی سامان لے جانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.