• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

ترکی کے تعاون سے غزہ کی پٹی میں افطار ڈنرکا اہتمام

اتوار 21-06-2015
in غزہ
0
plf iftar-dinner
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ترکی کے تعاون سے افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا جس میں 1000 سے زاید عام شہریوں سمیت کئی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ افطار کا اہتمام ترک محکمہ مذہبی امور اور ترک تعاون ویکجہتی ایجنسی کیجانب سے کیا گیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق افطار پارٹی کا اہتمام مشرقی غزہ کی پٹی میں جامع مسجد العمری میں کیا گیا، جہاں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ افطار پارٹی میں شرکت کرنےوالی اہم شخصیات میں فلسطینی سیکرٹری خارجہ غازی حمد، ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر اور کئی دوسرے ارکان پارلیمنٹ اور حکومتی عہدیدارشریک تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹراحمد بحر نے ترک حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کی ہرممکن دلجوئی، مدد اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق و مطالبات کی حمایت پر انقرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ہمیشہ اپنی بساط سے بڑھ کر اہل فلسطین بالخصوص غزہ کے محصورین کی مدد کی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے ہاں ترکی کے سفیر مصطفی سارنش نے کہا کہ افطار پارٹی ترک عوام کی جانب سے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔

ترک محکمہ مذہبی امور اور ٹیکا کا کہنا ہے کہ وہ ماہ صیام میں ہفتہ وار افطار پارٹی کا اہتمام جاری رکھیں گے۔ اس دوران مسحق شہریوں میں راشن کے 50 ہزار بیگ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوٹے ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت غزہ کی پٹی میں 1000 مکانات کی تعمیر کے پروجیکٹ، فلسطین، ترکی فرینڈشپ اسپتال اور فٹبال گرائونڈ کے منصوبے جلد مکمل کرے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.