اسرائیلی تنظیم ’’لاٹیٹ‘‘ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل میں غربت کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ منگل کے روز شائع اس رپورٹ کے مطابق 23 فیصد صہیونی شہری خط غربت کے نیچے افلاس کی زندگی کاٹ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 1948ء میں فلسطینیوں پر مظالم کا پہاڑ توڑ کر بنائی گئی اسرائیلی ریاست کے 23 فیصد شہری ادویات اور میڈیکل سہولیات سے محروم ہیں۔ سنہ 2011ء میں اسرائیل میں پچاس فیصد غریب افراد گھر کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ اسرائیل میں بے گھر افراد کی تعداد اس سال دس لاکھ تک پہنچ گئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق دس فیصد افراد فوڈ سکیورٹی سےمحروم ہیں جبکہ دو فیصد افراد انتہائی شدید بھوک کا شکار ہیں۔ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں ہر پانچ میں سے ایک خاندان خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے۔