مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے جمعرات کے روز ہوئے اجلاس میں غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ لندن اور اسرائیلی حکومتیں پارلیمنٹ کے ارکان کو غزہ جانے کی نہ صرف اجازت فراہم کریں بلکہ ان کے غزہ کے دوروں کو آسان بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا آخری وفد 2009 ء میں غزہ گیا تھا، جس کے بعد کوئی رکن پارلیمنٹ غزہ نہیں جا سکا ہے۔
برطانوی ارکان پارلیمان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں انسانی بحران سے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اہالیان غزہ کو کس قسم کی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کی کیا ضروریات ہیں۔ ان تمام امور کو جاننے کے لیے ارکان کی براہ راست غزہ تک رسائی ناگزیر ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین