(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نے کہا ہے کہ جرمنی کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس سے مقابلے کیلئے فراہم کردہ رقم اہم کردار ادا کرے گی۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور فلسطینی پناہ گزینوں کے امور کے شعبے کے سربراہ ، ڈاکٹر ابو ہولی یدعو نے گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں عالمی وباء کورونا وائرس سے سے بچاؤ کیلئے فراہم کردہ (5.9ملین ڈالر) امداد کی رقم کی فراہمی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین "اونروا ” سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسداد کورونا وائرس کے اقدامات میں تیزی لائیں ۔
اپنے بیان میں انھوں نے مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے شہر غزہ کی صورتحال اس وقت پورے فلسطین میں سب سے ابتر ہے صیہونی ریاست کی جانب سے جاری غیر قانونی ناکہ بندی نے صورتحال کو مزید سنگین کردیا ہے ۔